August 7, 2024 9:58 AM

printer

بنگلہ دیش کے صدر نے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری سرکار کا سربراہ مقرر کیا

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے اور نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری سرکار کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ کَل ڈھاکہ میں صدر شہاب الدین نے ایوان صدر میں فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہوں     اور تفریق مخالف طلبا تحریک کے 13 ارکان پر مشتمل وفد کے ساتھ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش کے صدر کے پریس سکریٹری محمد زین العابدین نے کَل رات دیر گئے نامہ نگاروں کو بتایاکہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ صلاح مشورہ کرکے عبوری سرکار کے دیگر ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اِدھر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی BNP کی سربراہ اور اُناسی سالہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو رہا کردیا گیا ہے۔ وہ گھر میں نظربند تھیں۔

حالیہ احتجاج اور مظاہروں کی کمان سنبھالنے والی تفریق مخالف طلبا تحریک نے اِس سے پہلے یہ کہا تھا کہ       84 سالہ محمد یونس نے عبوری سرکار کی سربراہی کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ انہیں گرامین بینک کے ذریعے غربت کی   روک تھام سے متعلق اُن کی مہم کے صلے میں 2006 میں نوبل امن انعام سے سرفراز کیا گیا تھا۔

اِدھر ملک کے کئی حصوں میں تشدد کے واقعات کی اطلاع ملی ہے اور جولائی کے وسط سے انتشار کے تناظر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 440 تک پہنچ گئی ہے۔ مغربی Joshor ضلعے میں عوامی لیگ کے ایک لیڈر کے ہوٹل میں کم از کم 24 افراد کو زندہ جلادیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں