August 6, 2024 10:12 PM

printer

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے قومی پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے۔ فوج نے اعلیٰ عہدوں میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں

بنگلہ دیش کی فوج میں اعلیٰ سطح پر ایک بڑی تبدیلی میں میجر جنرل ضیاء الاحسن کو اُن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ایم سیف الاسلام کو وزارت خارجہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایک اور واقعہ یہ ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین اور فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہان کے مابین ایک میٹنگ میں کیے گیے ایک متفقہ فیصلے کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کو اُن کے گھر میں نظر بندی سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اُن کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی پارٹیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بھی رہا کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت گر جانے کے بعد وہاں بہت تیزی سے سیاسی حالات و واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کی فوج کے اعلیٰ عہدوں میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئر پرسن، بیگم خالدہ ضیاء اور مختلف سیاسی پارٹیوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو، جو اپنے گھروں میں نظر بند تھے، رہا کر دیا گیا ہے۔ اِس سے پہلے دوپہر کو صدر نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے بعد قومی پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا تھا۔ بنگلہ دیش کی سیاسی جماعتوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں