چنئی کے ایم اے چدامبرم اسٹیڈم میں کھیلے جارہے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آج پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے 6 وکٹ پر 339 رن بنا لئے تھے۔
روی چندرن اشوِن نے اپنے کیریئر کی چھٹی ٹیسٹ سینچر بنائی۔ کھیل ختم ہونے تک اشون 102 رن پر اور رویندر جڈیجہ 86 رن پر کھیل رہے تھے۔Yashasvi جیسوال نے 56 رن بنائے جبکہ رِشبھ پنت نے 39 رن بنائے۔ وہیں حسن محمود نے بنگلہ دیش کے لئے 4 وکٹ لئے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیتا اور گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
Site Admin | September 19, 2024 9:41 PM