ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 8, 2024 9:39 PM

printer

بنگلہ دیش کے خارجی امور کے مشیر محمد توحید حسین نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو امید ہے کہ بھارت کے ساتھ گزشتہ دو تین مہینے سے جاری کاروبار میں مندی کاکوئی حل نکل جائے گا

بنگلہ دیش کے خارجی امور کے مشیر محمد توحید حسین نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو امید ہے کہ بھارت کے ساتھ گزشتہ دو تین مہینے سے جاری کاروبار میں مندی کاکوئی حل نکل جائے گا۔ یہ خبر بنگلہ دیش کی ایک سرکاری نیوز ایجنسی BangladeshSangbad Sanghstha، BS نے دی ہے۔ ڈھاکہ میں ایک سیمنار میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہارر کیا کہ معاملات جلد ہی خوشگوار طریقے سے حل کرلئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خارجہ سکریٹری وِکرم مِسری بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان دفتر خارجہ کی مشاورت کے لئے کل ڈھاکہ آرہے ہیں جہاں دو طرفہ تجارتی امور اور باہمی دلچسپی کے دوسرے معاملات پر تبادلہ خیال کیے جانے کی امید ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں