July 16, 2024 9:29 AM

printer

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہاہے کہ وہ چاہیں گی کہ بھارت Teesta Project نافذ کرے کیونکہ اِس کا تعلق پڑوسی ملک سے ہے

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہاہے کہ وہ چاہیں گی کہ بھارت Teesta Project نافذ کرے کیونکہ اِس کا تعلق پڑوسی ملک سے ہے۔ انہوں نے یہ بات چین کے اپنے حالیے دورے کے نتائج کے بارے میں ڈھاکہ میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہاکہ چین نے کچھ پیشکش کی ہے اور اُس نے Teesta Project کے بارے میں قابل عمل مطالعے کا بھی اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے بھی پیشکش کی گئی ہے اور وہ قابل عمل مطالعہ کرے گا۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نے Teesta دریا کے پانی کو روک لیا ہے لہٰذا انہیں اِس پروجیکٹ کی ذمہ داری لینی چاہیے اور اِس بات کا یقین دلایا جائے کہ اگر بھارت اِس سلسلے میں آگے بڑھتا ہے تو بنگلہ دیش ہر وہ چیز فراہم کرے گا جو بھی ضروری ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں