بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ بھارت کے دو روزہ دورے پر آرہی ہیں، جو آج سے شروع ہورہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ صلاح و مشورے کے علاوہ وہ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کریں گی۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم، وزیر خارجہ ایس۔جے شنکر سے بھی ملاقات کریں گی۔ ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد سے یہ پہلا باہمی دورہ ہے۔ محترمہ شیخ حسینہ اُن عالمی رہنماؤں میں شامل تھیں جنھوں نے اس ماہ کے شروع میں وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزراء کی کونسل کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی۔x
Site Admin | June 21, 2024 2:57 PM