بنگلہ دیش میں پروفسیر محمد یونس کی زیرِ قیادت عبوری سرکار نے جماعتِ اسلامی اور اُس کی طلباء شاخ ’اِسلامی چھاتر شِوِر‘ پر عائد پابندی ہٹالی ہے۔ وزارتِ داخلہ نے اِس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
اِس کے مطابق مذکورہ فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے تعلق سے مذکورہ تنظیم کے خلاف کوئی مخصوص شواہد نہیں ہیں۔
اِس سے پہلے اِس مہینے کی پہلی تاریخ کو عوامی لیگ کی زیرِ قیادت سابقہ سرکار نے 2009 کے دہشت گردی مخالف ایکٹ کے تحت جماعت اسلامی، چھاتر شِوِر اور اُس سے وابستہ سبھی تنظیموں پر پابندی عائد کردی تھی۔×