ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 12, 2024 2:39 PM

printer

بنگلہ دیش کی عبوری سرکار نے آئین سمیت چھ اہم شعبوں میں اصلاحات کی غرض سے چھ کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا

بنگلہ دیش کی عبوری سرکار نے آئین سمیت چھ اہم شعبوں میں اصلاحات کی غرض سے چھ کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کل شام ٹی وی پر ملک سے خطاب کرتے ہوئے، اعلیٰ مشیر پروفیسر محمد یونس نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن شعبوں میں اصلاحات کئے جانے کی تجویز ہے، اُن میں آئین، چناؤ نظام، عدلیہ، پولیس، سرکاری انتظامیہ اور بدعنوانیوں کی روک تھام سے متعلق کمیشن شامل ہیں۔ پروفیسر یونس نے کہا کہ اصلاحات کے منصوبوں کا مرکزی مقصد یہ ہے کہ سرکار چلانے کیلئے ایک اچھا نظام وضع کیا جائے اور انتخابی طریقہئ کار کو منصفانہ بنایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ امید ہے کہ کمیشن اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے کام کرنا شروع کردیں گے اور تین مہینوں کے اندر اندر وہ اپنا کام پورا کرلیں گے۔ مشیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر سرکار اہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں