بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے اعلیٰ مشیر محمد یونس نے اپنے ملک میں ہندوؤں اور تمام اقلیتوں کی سلامتی، تحفظ اور سیکیورٹی کا یقین دلایا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو آج پروفیسر محمد یونس کی جانب سے ایک ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر تبادلہئ خیال کیا۔ جناب مودی نے ایک جمہوری، مستحکم، پُرامن اور ترقی پسند بنگلہ دیش کیلئے بھارت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انھوں نے مختلف ترقیاتی اقدامات کے ذریعے بنگلہ دیش کے عوام کی مدد کیلئے بھارت کے عزم کو بھی دوہرایا۔
Site Admin | August 16, 2024 9:41 PM