ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 21, 2024 9:39 PM

printer

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری نوکریوں میں مقرر کئے گئے زیادہ تر اُس کوٹے کو آج ختم کردیا

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری نوکریوں میں مقرر کئے گئے زیادہ تر اُس کوٹے کو آج ختم کردیا جس کی وجہ سے پولیس اور یونیورسٹی طلبا کے درمیان ملک گیر سطح پر تصادم ہوئے اور 100 سے زیادہ جانیں تلف ہوئیں۔ عدالت عالیہ نے فیصلہ سنایا ہے کہ 1971 کے مجاہدین آزادی کے رشتے داروں کو 30 فیصد کی بجائے اب سول سروس نوکریوں میں محض پانچ فیصد نوکریاں دی جائیں گی۔ یونیورسٹی کے طلبا کوٹہ نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انھوں نے اسے تفریق پر مبنی قرار دیا ہے۔ 2018 میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سرکار نے کوٹہ نظام کو منسوخ کردیا تھا لیکن نچلی عدالت نے پچھلے مہینے اِسے بحال کردیا جس کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بنگلہ دیش میں جمعرات سے انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں۔ حکومت نے کرفیو نافذ کردیا ہے اور دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں