ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں قانون نافذ کرنے والوں کی موجودگی میں کَل رات مشتعل ہجوم نے بانگ بندھو میموریل میوزیم کو بلڈوزروں کے ذریعے ڈھا دیا۔

بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں قانون نافذ کرنے والوں کی موجودگی میں کَل رات مشتعل ہجوم نے بانگ بندھو میموریل میوزیم کو بلڈوزروں کے ذریعے ڈھا دیا۔

Dhanmondi 32 میوزیم، بنگلہ دیش کے بانی صدر اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش گاہ تھی۔ احتجاج کر رہی بھیڑ نے پہلے میوزیم میں توڑ پھوڑ کی اور قریب رات ساڑھے آٹھ بجے اِسے آگ کے حوالے کردیا۔ توڑ پھوڑ اور آگ زنی کی یہ کارروائی گھنٹوں جاری رہی اور رات قریب سوا گیارہ بجے ہجوم، بلڈوزر لے آئے۔ انہدام کی یہ کارروائی، ”Dhanmondi 32 کی جانب بلڈوزر جلوس“ نام سے سوشل میڈیا پر کی گئی اپیل کے بعد ہوئی ہے۔

یہ واردات معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی جانب سے رات نوبجے اپنی پارٹی کی طلبا شاخ، چھاتر لیگ سے ہونے والے ورچوئل خطاب سے پہلے ہوئی ہے۔

اِس سے پہلے ڈھاکہ میٹرول پولیٹن پولیس میں جرائم سے متعلق جوائنٹ کمشنر محمد فاروق حسین نے کہا تھا کہ انھوں نے مجیب میموریل میوزیم کے اندر اور اس کے اطراف اضافی پولیس فورسز تعینات کی ہیں۔ تاہم عینی شاہدین نے کہا کہ پولیس نے جلوسوں کے میوزیم کی جانب بڑھنے میں کوئی بڑی رکاوٹ پیدا نہیں کی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں