August 3, 2024 2:49 PM

printer

بنگلہ دیش میں کوٹے کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے اپنے 9 نکاتی مطالبے پر زور دینے کیلئے کل سے ملک بھر میں عدم تعاون کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

بنگلہ دیش میں کوٹے کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے حالیہ ہلاکتوں اور اپنے 9 نکاتی مطالبے پر زور دینے کے لیے کل سے ملک بھر میں عدم تعاون تحریک کا اعلان کیا ہے۔  یہ لوگ آج سے ہی ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔ بھید بھاؤ کے خلاف طلبا تحریک کے دو رابطہ کاروں نے کل مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ بھید بھاؤ کے خلاف طلبا کی تحریک کے رابطہ کاروں نے ملک کے لوگوں سے بھی کہا ہے کہ وہ سڑکوں، گلیوں اور وارڈس میں منعقد کئے جانے والی عدم تعاون کی تحریک کو کامیاب بنائیں۔ تقریباً 2 ہفتے بعد کل ملک بھر کے مختلف مقامات پر پھر سے تشدد پھوٹ پڑا، جس میں 2 افراد کی جان گئی اور کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ یہ جھڑپیں احتجاجیوں اور قانون کا نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کے اہلکاروں اور ڈھاکہ، سلہٹ، Khulna، چٹگاؤں اور Noakhali میں برسراقتدار عوامی لیگ کے پارٹی ورکروں کے درمیان ہوئی تھیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں