بنگلہ دیش میں کوٹے کے حامیوں اور پولیس اور بنگلہ دیش چھاترلیگ (بی سی ایل) سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان ٹکراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ وہاں گزشتہ دو دن میں کم سے کم 6 افراد کی موت ہوگئی اور کئی دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش چھاتر لیگ (بی سی ایل) حکمراں عوامی لیگ سے وابستہ طلبا کی شاخ ہے۔ بنگلہ دیش کے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے کل رات اعلان کیا تھا کہ تمام پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیاں، اُن سے وابستہ میڈیکل کالج اور دوسرے ادارے اگلی اطلاع تک بند رہیں گے، تاکہ طلبا کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ اِس علاوہ وزارتِ تعلیم نے اگلے نوٹس تک تمام سکینڈری، ہائر سکینڈری اور پولی ٹیکنک ادارے بند کئے جانے کا اعلان کیا۔x
Site Admin | July 17, 2024 2:43 PM