ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 20, 2024 2:50 PM

printer

بنگلہ دیش میں کوٹہ مخالف احتجاج کی و جہ سے تین سو سے زیادہ بھارتی طلباء وطن واپس آگئے ہیں۔ وزیراعظم شیخ حسینہ نے اپنے غیر ملکی دورے ملتوی کردئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں حفاظتی دستوں اور کوٹے کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے 300 سے زیادہ ہندوستانی طلبا وطن واپس آنے پر مجبور ہوگئے۔ ان جھڑپوں میں اب تک کم سے کم 104 افراد ہلاک اور دو ہزار 500 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ پڑوسی ملک میں سرکاری ملازمتوں میں پھر سے ریزرویشن کئے جانے کے معاملے پر کئی ہفتوں سے ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ یہ طلبا جن میں سے بیشتر اترپردیش، ہریانہ، میگھالیہ اور جموں و کشمیر کے ہیں، چھ گھنٹے طویل سفر کے بعد کل ملک کی شمال مشرقی سرحد پار کرکے وطن واپس آگئے۔

انٹرنیٹ کے لگ بھگ بند ہوجانے اور ہندوستانی طلبا اور اُن کے کنبوں کے درمیان ٹیلیفون رابطہ بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے یہ طلبا عارضی طور پر بنگلہ دیش سے واپس آگئے ہیں۔

 اسی دوران بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنا اسپین اور برازیل کا مجوزہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں