ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 18, 2024 3:05 PM

printer

بنگلہ دیش میں کوٹہ اصلاحات تحریک کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے آج مکمل بند کی اپیل کی ہے

بنگلہ دیش میں، کوٹہ اصلاحات تحریک کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے کوٹہ نظام میں اصلاحات کی مانگ پر زور دینے اور احتجاج کرنے والے طلبا پر حملوں کے خلاف آج ملک بھر میں پر امن مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ کمیٹی نے اسپتالوں اور دیگر ہنگامی خدمات کو چھوڑکر ملک گیر بند کا اعلان کیا ہے۔ آج صبح ڈھاکہ میں کوٹہ اصلاحات کے لئے احتجاج کرنے والے طلبا اور پولیس کے درمیان تصادموں میں ایک نوجوان شخص کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکومت نے نظم و نسق برقرار رکھنے کی غرض سے ملک بھر میں مختلف پولیس ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کی 229 پلٹنوں کو تعینات کیا ہے۔

 اس دوران بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے اُن حالیہ واقعات کی عدالتی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے، جس میں جاری تحریک کے دوران چھ افراد کی جانیں گئی ہیں۔ یونیورسٹیوں کے طلبا اور اساتذہ پہلی جولائی سے سرکاری نوکریوں میں کوٹہ اصلاحات کے مطالبے پر زور ڈالنے کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاج کا سلسلہ پانچ جون 2024 کو ہائیکورٹ کے اُس فیصلے کے بعد شروع ہوا ہے، جس میں سرکاری نوکریوں میں مجاہدین آزادی کے وارثین کے لئے 30 فیصد کوٹہ منسوخ کئے جانے کے حکومت کے2018 کے سرکولر کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں