بنگلہ دیش میں ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن میں، بھارت کا 76 واں یومِ جمہوریہ جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ بھارتی برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں، اِس جشن میں حصہ لیا۔ بنگلہ دیش میں بھارت کے ہائی کمشنر Pranay Verma نے قومی پرچم لہرایا۔ انہوں نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر ملک سے صدرِ جمہوریہ کے خطاب کے کچھ اقتباسات پڑھ کر سنائے۔ ہائی کمشنر نے وہاں موجود بھارتی برادری کے لوگوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ بھارتی برادری کے لوگوں نے حب الوطنی کے نغمے گائے۔
کَل ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمشنر نے ایک بڑے استقبالیے کا اہتمام کیا، جس میں بنگلہ دیش کی عبوری سرکار کے پلاننگ اور تعلیم کے مشیر وحید الدین محمود مہمانِ خصوصی تھے۔ x