ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 18, 2025 9:20 PM

printer

بنگلہ دیش میں نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ آئین کی اصلاحات سے متعلق کمیشن نے آئین سے سیکولرزم، قومیت اور اشتراکیت کو ہٹائے جانے کی سفارش کی ہے

بنگلہ دیش میں نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ آئین کی اصلاحات سے متعلق کمیشن نے آئین سے سیکولرزم، قومیت اور اشتراکیت کو ہٹائے جانے کی سفارش کی ہے۔ پروفیسر علی ریاض کی قیادت والے کمیشن نے ملک کیلئے Bicameral، دو ایوانی پارلیمنٹ کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ وزیر اعظم کی مدت کے سلسلے میں دو ٹرم کی حد اور آئین میں ترمیم کیلئے ریفرینڈم کی شق کو بحال کیے جانے کی بھی تجویز ہے۔
نومبر میں ڈاکٹر یونس انتظامیہ کی جانب سے عہدہ سنبھالے جانے کے فوراً بعد بنگلہ دیش کے اٹارنی جنرل محمد اسد الزماں نے ملک کے آئین سے سوشلزم اور سیکولرزم کے الفاظ ہٹائے جانے کی بات کہی تھی۔
ایجنسی کی رپورٹوں کے مطابق اسد الزماں کی دلیل تھی کہ سوشلزم اور سیکولرزم، ایک ایسے ملک کی حقیقی حالت کا اظہار نہیں کرتے، جہاں آبادی کا 90 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں