وزیراعظم نریندر مودی نے پروفیسر محمد یونس کو بنگلہ دیش میں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ بنگلہ دیش میں حالات جلد معمول پر آجائیں گے تاکہ وہاں ہندوؤں اور تمام دیگر اقلیتی طبقوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنایاجاسکے۔ جناب مودی نے کہاکہ بھارت امن و سلامتی اور ترقی کیلئے دونوں ملکوں کے عوام کی مشترکہ امنگوں کی تکمیل کی خاطر بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر کام کرنے کے تئیں پُرعزم ہے۔
نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کو بنگلہ دیش کی عبوری سرکار کے سربراہ کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے کَل شام ڈھاکہ میں Bang بھون میں اُنہیں حلف دلایا۔