بنگلہ دیش میں فوج میں اعلیٰ سطح پر بڑے پیمانے پر ردوبدل کئے جانے کے بعد نئے حکام نے آج ملک کی پولیس فورس کی تشکیل نو کی ہے۔ نئی حکومت نے پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محمد ہارون Ar-Rashid کو ریپیڈ ایکشن بٹالین کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اُن کی جگہ AKM Shahidur Rahman نے لی ہے۔ محمد معین الحسن کو ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کا نیا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ امورِ داخلہ کی وزارت کے تحت Public Security Division نے اِس بارے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
Site Admin | August 7, 2024 2:34 PM