بنگلہ دیش میں غازی پور کے مقام پر ایک پرتشدد جھڑپ اُس وقت شروع ہوگئی، جب مشتعل ہجوم نے سابق وزیر مزمل حق کی رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی۔ مشتعل طلباء اور مقامی افراد رہائش گاہ میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کرنے لگے۔ تبھی قریب کی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے فوری مدد کیلئے آواز آئی، جس سے کمیونٹی کے لوگ حرکت میں آگئے۔ حملے سے غصہ ہوکر مقامی باشندوں نے ان کا بھر پور مقابلہ کیا اور توڑ پھوڑ کرنے والے کئی افراد کو زد و کوب بھی کیا۔ اس کے بعد فوج کے اہلکار پہنچ گئے اور زخمیوں کو بچا کر اسپتال لے گئے۔ گزشتہ تین دن میں یہ تیسرا واقعہ ہے، جب ہجوم کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران Transparency انٹرنیشنل نے کارروائی نہ کرنے پر بنگلہ دیش کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور بنگلہ دیش کے استحکام اور جمہوریت کی طرف منتقلی کے عمل میں بحران پیدا ہونے کے خطرے کیلئے خبردار کیاہے۔
Site Admin | February 8, 2025 2:53 PM
بنگلہ دیش میں لوگوں کے ہجوم نے عوامی لیگ کے سابق وزیر کی رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی
