بنگلہ دیش میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے، اِسکَون پَنڈرِیک دھام کے، چِنموئے کرشن داس برہمچاری کے عقیدتمندوں اور پیروکاروں پر لاٹھی چارج کیا اور تیز آواز پیدا کرنے والے گولے فائر کئے۔ یہ لوگ اپنے پیشوا کی رہائی کا مطالبہ کرنے کیلئے، چٹاگونگ میٹروپولیٹن عدالت پر جمع ہوئے تھے۔
اِس سے پہلے اِس عدالت نے چنموئے پربھو کی ضمانت کی درخواست رد کرنے کے بعد اُنھیں جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ چنموئے پربھو، بنگلہ دیش Sammilita سناتنی جاگرن منچ کے ترجمان بھی ہیں۔ اُنھیں ڈھاکہ پولیس نے کَل ڈھاکہ ہوائی اڈّے سے اُس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ چٹاگونگ جانے کیلئے ہوائی جہاز میں سوار ہونے کے مقصد سے وہاں پہنچے تھے۔
اِسکَون پَنڈرِیک دھام کے چنموئے کرشن داس اور بنگلہ دیش Sammilita سناتنی جاگرن Jote، بنگلہ دیش میں سناتنی یا ہندو سماج کی وکالت کرتے رہے ہیں اور اقلیتی برادریوں کی حفاظت اور حقوق کے تئیں آٹھ مطالبات کیلئے آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ کَل اُن کی گرفتاری کے بعد ہندو سماج کے ہزاروں مرد وخواتین نے چٹاگونگ کے چراغی پہاڑ علاقے میں احتجاجی مارچ کیا تھا۔ ڈھاکہ، رَنگ پور، کھُلنا، کوکس بازار اور بنگلہ دیش کے دوسرے شہروں میں ہندو برادری کے ارکان نے چنموئے کرشن داس کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے مقصد سے ریلیاں نکالیں۔ڈھاکہ میں کچھ شرپسندوں نے ہندو برادری کے ارکان پر، شاہ باغ جنکشن پہنچنے پر اُن پر حملہ کیا، جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
Site Admin | November 26, 2024 9:12 PM