بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں کَل رات سینٹرل سکریٹریٹ کے نزدیک طلباء اور احتجاج کرنے والے انصار عملے کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 30 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ تصادم اِن اطلاعات کے تناظر میں کَل رات 9 بجے شروع ہوا کہ تفریق مخالف طلباء یونین کے سرکردہ لوگوں کو سکریٹریٹ میں بند کردیا گیا ہے۔
یہ خبر پھیلتے ہی ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلباء بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور اپنے رابطہ کاروں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سکریٹریٹ کے علاقے کی جانب مارچ کرنے لگے۔ اِس سے پہلے کَل دِن میں نیم فوجی ذیلی فورس بنگلہ دیش انصار کے اہلکاروں نے سکریٹریٹ کمپلیکس کی ناکہ بندی کردی تھی، تاکہ کوئی بھی شخص وہاں نہ تو داخل ہوسکے اور نہ باہر جاسکے۔ یہ اہلکار اپنی ملازمت کو قومی شکل دیئے جانے کا مطالبہ کررہے تھے۔ x