ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 19, 2024 2:26 PM

printer

بنگلہ دیش میں ریزرویشن مخالف مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن نے اپنے شہریوں کو آسا پاس کے سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے

بنگلہ دیش میں کوٹے کیخلاف جاری احتجاج میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبہ کے احتجاج سے ملک میں تشدد میں تیزی آگئی ہے۔ یہ طلبہ سرکاری نوکریوں کے لیے کوٹہ سسٹم میں اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ملک میں جاری انتشار کے نتیجے میں بنگلہ دیش میں ٹیلی ویژن نیوز چینلز کو بند کردیا گیا ہے، ٹیلی مواصلات خدمات میں رخنہ پڑا ہے اور کئی نیوز پیپر ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کام نہیں کررہے ہیں۔ ملک میں جاری احتجاج کے تناظر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات بھی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔ قانون کے وزیر انیس الحق نے بتایا ہے کہ حکومت احتجاجیوں سے بات کرنا چاہتی ہے۔ ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مقامی سفر سے گریز کریں اور ضرورت میں ہی اپنی رہائش گاہوں سے باہرنکلیں۔ خارجی امور کی وزارت نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بنگلہ دیش میں رہنے والے بھارتی باشندوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈھاکہ بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری ایڈوائزی پر عمل کریں۔اِس دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بنگلہ دیش میں جاری تشدد پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں