بنگلہ دیش میں ڈھاکہ اور دوسرے مقامات پر مظاہرین، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے اراکین اور برسر اقتدار جماعت کی حمایت یافتہ تنظیموں کے اراکین کے درمیان آج ہوئی تازہ جھڑپوں میں کم از کم 55 لوگوں کی موت ہوگئی۔ اِن جھڑپوں میں سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بنگلہ دیش میں جاری پُرتشدد مظاہروں کے دوران آج حکومت نے اتوار کے روز ڈھاکہ اور ملک کے دیگر مقامات پر شام 6 بجے سے غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ حکومت نے عوام کی حفاظت کے نقطہئ نظر سے اگلے تین دن، پیر، منگل اور بدھ کے روز عوامی تعطیل کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ مظاہرین نے اتوار کے روز ملک گیر عدم تعاون کی تحریک شروع کر دی ہے اور حالیہ قتل کے خلاف احتجاج کے طور پر اپنے ایک نکاتی مطالبے، ”حکومت کے استعفے“ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ اسی دوران بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے آج اتوار کی صبح اپنی رہائش گاہ ”گَنو بھابن“ پر حفاظتی امور سے متعلق قومی کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی۔
Site Admin | August 4, 2024 9:50 PM