September 13, 2024 9:24 PM

printer

بنگلہ دیش میں تودے گرنے کے الگ الگ حادثات میں 6 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ یہ حادثے Cox بازار ضلعے میں گزشتہ دیر رات اور آج صبح سویرے پیش آئے

بنگلہ دیش میں تودے گرنے کے الگ الگ حادثات میں 6 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ یہ حادثے Cox بازار ضلعے میں گزشتہ دیر رات اور آج صبح سویرے پیش آئے۔Cox بازار میں بدھ کے روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ضلعی شہر سمیت پچاس سے زیادہ گاؤوں میں بہت زیادہ پانی بھر گیا ہے۔ Cox بازار کے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ سینکڑوں دکانیں اور ہزاروں مکانات سیلاب سے متاثر ہیں۔ خبر ملی ہے کہ Cox بازار ضلعے میں 12 سے زیادہ پہاڑوں پر بڑے شگاف نمودار ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں