August 11, 2024 9:36 PM

printer

بنگلہ دیش میں اِس مہینے کی پانچ تاریخ کو ملک میں حکمرانی کی تبدیلی کے بعد زیادہ تر پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی پر واپس آنا ہے

بنگلہ دیش میں اِس مہینے کی پانچ تاریخ کو ملک میں حکمرانی کی تبدیلی کے بعد زیادہ تر پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی پر واپس آنا ہے۔ حکمرانی کی تبدیلی کے بعد، ملک میں امن وقانون کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے۔
عوامی لیگ پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں، مذہبی اقلیتوں کے لوگوں اور سماج کے کمزور طبقوں کو، بگڑتی ہوئی صورتحال کا سامناہے۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے امور داخلہ کے مشیر ایم سخاوت حسین نے آج پولیس عملے کے افراد سے کہا ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آجائیں اور لوگوں کی حفاظت کو برقرار رکھیں۔
اِسی دوران، آج کئی ہزار لوگوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور Sylhet ڈویژن کے مولوی بازار ضلعے میں ایک انسانی زنجیر تشکیل دی۔ یہ لوگ مقامی اقلیتی برادریوں پر حملوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ حملوں میں توڑ پھوڑ، لوٹ پاٹ، اِن کے گھروں، مندروں اور تجارت کی جگہوں کو جلایا جانا شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں