بنگلہ دیش میں آج ہائی کورٹ نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ ہندو مذہبی تنظیم ISKCON اور اُس کی سرگرمیوں سے متعلق اپنے موقف اور اُس نے اِس سلسلے میں کیا اقدامات کئے ہیں، اس بارے میں عدالت کو مطلع کرے۔
ہائی کورٹ نے ISKCON پر پابندی اور کسی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کی خاطر Chattogram اور رَنگ پور میں دفعہ 144 کے سلسلے میں ایک عذر داری پر سماعت کے بعد حکم جاری کیا تھا۔ x