ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 18, 2024 9:56 PM

printer

بنگلہ دیش میں آج ملک گیر بند کے دوران، کوٹے میں اصلاحات کیلئے احتجاج کرنے والوں اور پولیس کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوگئے

بنگلہ دیش میں آج ملک گیر بند کے دوران، کوٹے میں اصلاحات کیلئے احتجاج کرنے والوں اور پولیس کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوگئے۔ احتجاج کرنے والوں نے اپنی مانگوں کو پُرزور طریقے سے رکھنے کی غرض سے ملک بھر میں مکمل بند کی اپیل کی تھی اُس میں بڑی قومی شاہراہوں کی ناکہ بندی کی گئی۔ ڈھاکہ کے ریل روابط میں ملک کے باقی حصوں سے رخنہ ڈالا گیا اور ڈھاکہ میں میٹرو ریل کی خدمات روک دی گئی۔
دوسری طرف بنگلہ دیش کے قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے وزیر انیس الحق نے بتایا کہ حکومت کوٹے سے متعلق اصلاحات کے تعلق سے اصولی طور پر متفق ہوگئی ہے اور وہ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے۔
امن اور قانون کے قیام کیلئے حکومت نے پورے ملک میں مختلف پولیس ایجنسیوں کے علاوہ بنگلہ دیش کی سرحدی گارڈ کی 229 پلٹنوں کو تعینات کیا تھا۔
اِس صورتحال کے پیش نظر ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن نے بنگلہ دیش میں رہنے والے بھارتی باشندوں کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ مقامی سفر سے گریز کریں اور اپنی رہائش گاہوں کے باہر آنا جانا کم کردیں۔
اُدھر اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش کی حکومت سے زور دے کر کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کی اصلاحات کے سلسلے میں احتجاج کر رہے طلبا کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں