بنگلہ دیش میں، پیر کے روز طلبا کی پرتشدد جھڑپوں کے بعد ڈھاکہ کے، Jatrabari اور Demra علاقوں میں پوری طرح انارکی کا ماحول تھا۔ ڈھاکہ کے تین کالجوں، کبی نظرل کالج، سہراوردی کالج اور ڈاکٹر محبوب الرحمان ملّا کالج کے طلبا کے درمیان ان جھڑپوں اور جوابی جھڑپوں میں طلبا سمیت 50 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انچارج پولیس افسر سیف الاسلام نے بتایا کہ ڈھاکہ کے نیشنل میڈیکل کالج اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کے معاملے میں 37 الگ الگ کالجوں کے 8 ہزار سے زیادہ طلبا کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔x