بنگلہ دیش میں، ایک ہفتے کی کام سے غیرحاضری کے بعد، پولیس کے عملے نے پیر کے روز اپنے کام کی جگہ پر واپس پہنچنا شروع کردیا ہے۔ عوامی لیگ کے زیر قیادت حکومت کے گرنے کے بعد پورے بنگلہ دیش میں بہت سے پولیس اسٹیشنوں پر حملے کئے گئے تھے۔ اُس کے بعد سے، پولیس کے عملے کے افراد کام سے غیر حاضر تھے جس کیلئے وہ تحفظاتی تشویش کو وجہ بتاتے تھے۔ گذشتہ چند دنوں میں ڈھاکہ اور ملک کے دیگر حصوں میں طالب علموں کو ٹریفک کا نظام سنبھالتے دیکھا گیا۔ کچھ پولیس افسران نے، جو ہڑتال پر تھے، عبوری حکومت کے داخلی امور کے مشیر بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) ایم سخاوت حسین کے ساتھ ایک میٹنگ کرنے کے بعد اپنی ہڑتال ختم کردی۔
Site Admin | August 12, 2024 9:23 PM