بنگلورو کے تکنیکی ماہر Atul سبھاش کے خودکشی کیس کے سلسلے میں بنگلورو پولیس نے Atul کی اہلیہ کو گُروگرام سے اور اہلیہ کی والدہ اور بھائی کو پریاگ راج سے گرفتار کیا ہے۔ ملزموں پر خودکشی کیلئے اُکسانے اور Atul کے خلاف کیس واپس لینے کیلئے مبینہ طور پر تین کروڑ روپے اور اپنے بیٹے سے ملاقات کے حقوق کے سلسلے میں 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے کی بناء پر کیس درج کیا گیا ہے۔ اِن لوگوں کو بنگلورو لایا گیا اور وہاں عدالت میں پیش کیا گیا۔ اِس کے بعد ملزموں کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ اِس کیس کے چوتھے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
Atul سبھاش اِس مہینے کی 9 تاریخ کو اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پایا گیا تھا۔ اُس نے چالیس صفحات پر مشتمل ایک نوٹ اور ایک ویڈیو چھوڑا تھا، جس میں اپنی اہلیہ اور اُس کے ارکانِ خاندان کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے الزامات سمیت اپنی پریشانیوں کا تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔x