August 28, 2024 2:35 PM

printer

بنگال میں بی جے پی کی طرف سے کرائے گئے 12گھنٹے کے بند کا ملا جلا اثر پڑا ہے

بنگال میں بی جے پی کی طرف سے کرائے گئے 12گھنٹے کے بند کا ملا جلا اثر پڑا ہے۔ کولکاتا میں کم ٹریفک چل رہا ہے۔ دکانیں، اسکول اور کالج کھلے ہوئے ہیں۔ بسیں، ٹیکسیاں اورپرائیویٹ کاریں کم تعداد میں چل رہی ہیں۔ ہوائی جہازوں کی پروازیں اور شہر میں میٹرو کی آمد ورفت معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے کولکاتا اور ملحقہ اضلاع میں مضافاتی ٹرین سروس متاثر ہوئی ہے۔ علی پور دوار اور نندی گرام میں سڑک ٹریفک پر بھی ہڑتال کا اثر پڑا ہے۔سڑک بلاک کرنے کی وجہ سے مالدہ میں ٹی ایم سی اور بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے۔ شمالی 24 پرگنہ ضلعے کے بارک پور ریلوے اسٹیشن پر بھی بی جے پی اور ٹی ایم سی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں مل رہی ہیں۔ بارک پور میں فائرنگ کا ایک واقعہ بھی پیش آیا ہے۔ پولیس نے بارک پور میں بی جے پی کے ایک رہنما کو نظربند کیا ہے۔ طلبا پر پولیس کے مبینہ ظلم وستم کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے یہ بند کرایا گیا ہے۔ طلبا نے کل Nabanna میں ریاستی سکریٹریٹ کے قریب ایک ریلی میں حصہ لیا تھا اور وہ آرجی کار آبروریزی اور قتل کے مجرموں کو سزا دینے کی مانگ کررہے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں