September 2, 2024 9:41 AM

printer

بنگالی اداکاروں نے کولکاتا میں خاتون ڈاکٹر کی آبرو ریزی اور قتل کے خلاف رات بھر جاری رہنے والے احتجاج میں حصہ لیا۔

 

ممتاز بنگالی اداکاروں اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر سرکردہ شخصیات نے ٹرینی ڈاکٹر کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کولکاتہ میں رات بھر جاری رہنے والے احتجاج میں حصہ لیا۔ ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی گزشتہ ماہ RG Kar اسپتال میں آبرو ریزی کی گئی تھی اور اسے قتل کردیا گیا تھا۔ شہر کے کالج اسکوائر سے شروع ہونے والی ایک بڑی ریلی میں اپرنا سین، سواستیکا مکھرجی، سُدپتا چکرورتی، چیتی گھوسال، سوہنی سرکار سمیت ممتاز اداکاروں، معروف شخصیات اور دیگر افراد نے ٹرینی ڈاکٹر کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے سینٹرل ایونیو تک مارچ کیا۔ اداکاروں سمیت احتجاج میں شریک ہونے والے افراد آج صبح تک دھرنے کے مقام پر موجود رہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمراں ترنمول کانگریس کا کوئی نمائندہ یا انتظامیہ کا کوئی بھی شخص اُن سے ملاقات کرے، تاکہ جلد تحقیقات اور اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے، اُن کے مطالبات کو پورا کیا جاسکے۔ اداکارہ سواستیکا مکھرجی نے کہا کہ انتظامیہ یہ سوچ سکتی ہے کہ آنے والے فیسٹول سیزن کے ساتھ تحریک کی رفتار ختم ہوجائے گی، لیکن درگا پوجا کے بعد یہ دوبارہ شروع ہوجائے گی اور وسیع ہوجائے گا۔ ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل پر احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں کے فورم نے بھی بنگالی فلم انڈسٹری کے اداکاروں اور ممتاز شخصیات کے ساتھ رات کے احتجاج میں حصہ لیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں