August 23, 2024 9:43 PM

printer

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے آج کہا کہ ممبئی بھارت کے آتم نربھرتا یا خود کفالت کے راستے میں ایک اہم رول ادا کر رہا ہے

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے آج کہا کہ ممبئی بھارت کے آتم نربھرتا یا خود کفالت کے راستے میں ایک اہم رول ادا کر رہا ہے۔ وزیر موصوف نے ممبئی بندرگاہ اتھارٹی کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا، جن میں Pir Pau میں تھرڈ کیمیکل برتھ کا افتتاح اور جواہر دُویپ میں Shore Protection and Reclamation پروجیکٹ کا سنگ بنیاد شامل ہے۔ ممبئی بندرگاہ اتھارٹی نے جہاز رانی کے آپریشن اور بندرگاہ میں اخراج کے انتظام، کاربن کو ختم کرنا، ڈیجیٹل کاری جیسے بہت سے شعبوں میں کئی مفاہمت ناموں پر بھی دستخط کیا ہے۔
اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ یہ پروجیکٹ اور مفاہمت نامے، اِس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ممبئی بندرگاہ اتھارٹی نے صنعت کی بدلتی ہوئی مانگوں کے مطابق اپنے آپ کو تبدیل کیا ہے۔ انھوں نے ممبئی بندرگاہ کی طرف سے سیاحت کے اقدامات پر ایک کتابچہ بھی شائع کیا۔اِس سے پہلے خلاء کے قومی دن کے موقع پر ممبئی ہاربر میں موجود تمام جہازوں نے اپنے اپنے Horon بجاکر بھارت کے خلائی سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں