ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 2, 2025 9:30 PM

printer

بسنت پنچمی یا سرسوتی پوجا کا تہوار آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر لوگ ذہانت اور علم کی دیوی ماں سرسوتی کی پوجا کرتے ہیں

بسنت پنچمی یا سرسوتی پوجا کا تہوار آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر لوگ ذہانت اور علم کی دیوی ماں سرسوتی کی پوجا کرتے ہیں۔ یہ تہوار، قدرت کی خوبصورتی اور نئی شروعات کے جشن، موسم بہار کی آمد پر منایا جاتا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بسنت پنچمی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سوشل میڈیا پیغام میں صدر جمہوریہ نے تعلیم اور علم سے وابستہ اِس تہوار کے موقع پر ملک کے سبھی شہریوں کیلئے خوشیوں، خوشحالی اور ذہانت کی دعا کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی عوام کو سوشل میڈیا پر بسنت پنچمی کی مبارکباد دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں