ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 22, 2025 9:40 AM | Heathrow FIre

printer

برطانیہ کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر پروازیں دوبارہ شروع  ہو گئی ہیں۔

برطانیہ کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر پروازیں دوبارہ شروع  ہو گئی ہیں۔ لندن میں واقع ہیتھرو ہوائی اڈّے پر بجلی کے ایک ذیلی اسٹیشن میں آگ لگ گئی تھی، جس کی وجہ سے ہوائی اڈّے پر 18 گھنٹے تک مکمل طور پر کام کاج رُکا رہا۔ ہوائی اڈّہ بند ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر پروازوں کو ردّ کرنا پڑا۔ اسی طرح بڑی تعداد میں پروازوں کے راستے تبدیل کرنے پڑے۔ اس کے علاوہ یوروپ کے مصروف ترین ہوائی اڈّے پر تقریباً 2 لاکھ مسافر پھنسے رہے۔

لندن کے اہم ہوائی اڈّے نے کل رات کہا کہ اُس کی ٹیم نے ہوائی اڈّے پر کام کاج دوبارہ شروع کرنے کے لیے انتھک کام کیا۔ ہیتھرو ہوائی اڈّے کے چیف ایگزیکٹیو Thomas Woldbye نے کہا ہے کہ آج سے ہوائی اڈّے پر پروازوں کی آمدورفت مکمل طور سے شروع ہو جائے گی۔

آگ کے سبب بڑے پیمانے پر بجلی گُل ہونے سے ہزاروں مکانات متاثر ہوئے اور مقامی تجارت میں بھی رخنہ پڑا۔ ہیتھرو دنیا کے مصروف ترین پانچ ہوائی اڈّوں میں سے ایک ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں