برطانیہ میں لیبر پارٹی نے پارلیمانی انتخاب میں، برسراقتدار کنزرویٹیو پارٹی کو شکست دیتے ہوئے، شاندار جیت حاصل کی ہے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق لیبرپارٹی نے 650 میں سے 410 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ اِس طرح اُس نے ایوانِ زیریں میں پوری اکثریت حاصل کرنے کے لیے درکار 326 سیٹوں سے بھی زیادہ حاصل کرلی ہیں، اگرچہ ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔پارلیمانی انتخاب میں اتنی بڑی اکثریت حاصل کرنے کے بعد، لیبر پارٹی کے Keir Starmer، اب برطانیہ کے نئے وزیراعظم بننے والے ہیں۔ اِس طرح کنزرویٹیو پارٹی کی 14 سال سے جاری سرکار کا دور ختم ہوجائے گا۔ آج صبح میڈیا سے بات کرتے ہوئے موجودہ وزیراعظم رِشی سُنک نے یہ کہتے ہوئے کہ اپوزیشن لیبر پارٹی کی جیت ہوئی ہے، عام انتخابات میں اپنی پارٹی کی ہار تسلیم کی ہے۔ شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جناب سُنک نے اپنی تقریر میں کہا کہ عوام نے ایک سنجیدہ فیصلہ دیا ہے جس سے کافی کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔ x
Site Admin | July 5, 2024 2:42 PM