وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے برطانیہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو نئی بلندی پر لے جانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ کَل شام نئی دلی میں برطانیہ کے وزیر خارجہ David Lammy کے ساتھ ملاقات کے بعد جناب مودی نے باہمی طور پر فائدے مند آزاد تجارت کا سمجھوتہ کرنے کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان جامع کلیدی ساجھیداری کو وسعت دینے اور اسے مستحکم بنانے کے لیے برطانیہ کے وزیراعظم Keir Starmer کی ترجیح کی ستائش کرتے ہیں۔
اِدھر وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ جناب Lammy نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔
دونوں وزیروں نے 2030 کے خاکے کے جائزہ لیا، جس سے دونوں وزراء اعظم نے 2021 میں بھارت – برطانیہ ورچوئل سربراہ میٹنگ کے دوران اتفاق کیا تھا۔
دونوں وزیروں نے بھارت-برطانیہ آزادانہ تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات میں اہم پیش رفت کی ستائش کی اور اِس امید کا اظہار کیا کہ FTA پر جلد ہی اتفاق رائے ہوجائے گا، جو دونوں ملکوں کیلئے سود مند ہے۔ انھوں نے بھارت-بحرالکاہل اور اس کے آگے خطے میں دفاع اور سلامتی سے متعلق تعاون کو مزید بڑھانے اور سرکار سے باہر عناصر سے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جے شنکر اور جناب لیمی نے روس-یوکرین تنازع، مغربی ایشیا اور بحیرہئ احمر کے حالات اور دولت مشترکہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال سے بھی ملاقات کی۔ برطانیہ میں نئی سرکار کے قیام کے ایک مہینے کے اندر ہی جناب Lammy بھارت کے دورے پر آئے ہیں۔ اِس سے باہمی جامع کلیدی ساجھیداری کو مزید وسعت دینے اور اسے متنوع بنانے کے دونوں ملکوں کے عہد کی عکاسی ہوتی ہے۔x