ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 24, 2024 9:50 AM

printer

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی ، آج شام نئی دلّی میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بات چیت کریں گے۔ بات چیت میں جامع دفاعی شراکت داری کو مستحکم کرنے اور بھارت-برطانیہ آزاد تجارتی سمجھوتے کے موضوعات سرِ فہرست ہیں۔

 

برطانیہ کے وزیر خارجہ David Lammy آج نئی دلّی آئیں گے۔ وہ جامع دفاعی شراکت داری کو مستحکم کرنے اور بھارت-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے FTA پر بات چیت کریں گے۔ اُن کا یہ دورہ برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer کی، لیبر پارٹی حکومت کی تشکیل کے بعد سے، اب تک کا پہلا اعلیٰ درجے کا دورہ ہے۔

جناب Lammy، وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے آج شام ملاقات کریں گے۔ امید ہے کہ وہ تجارت کے     وزیر  پیوش گوئل اور NSA اجیت ڈوبھال سے ملاقات کریں گے۔ امید ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔

اِس سے پہلے 6 جولائی کو ایک فون کال کے دوران وزیر اعظم مودی اور برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer نے، برطانیہ اور بھارت کے درمیان متحرک تعلقات کی اہمیت پر تبادلہئ خیال کیا تھا، جو 2030 تک کا خاکہ ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اِس بات سے اتفاق کیا تھا کہ دونوں ملکوں کیلئے دفاع، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی، نیز آب و ہوا میں تبدیلی کے میدانوں میں تعاون کو مزید گہرا کئے جانے کی گنجائش ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں