ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 19, 2024 2:20 PM

printer

برطانیہ کے وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ FTA  بات چیت کو اگلے سال پھر سے شروع کرنے کا اعلان کیا

برطانیہ کے وزیراعظم Keir Starmer نے بھارت کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے FTA پر معطل شدہ بات چیت کو اگلے سال کے شروع میں پھر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برازیل میں جی۔20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ باہمی بات چیت کے بعد انہوں نے اس بات کا اعلان کیا۔ ملاقات کے بعد جناب اسٹارمر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ برطانیہ میں خوشحالی اور روزگار میں اضافہ کرے گا اور یہ پورے ملک میں مواقع اور ترقی کی اہم پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس میٹنگ کے بارے میں اُن کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تجارتی معاہدے اور سیکورٹی، تعلیم، ٹیکنالوجی اور آب وہوا میں تبدیلی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ، برطانیہ بھارت کے ساتھ ایک نیا اسٹریٹجک شراکت داری کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں