برطانیہ کی حکومت نے اقوام متحدہ کی زیر قیادت اُس بدامنی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو کَل استعفیٰ دینا پڑا۔ خارجہ سکریٹری Daivd Lammy نے کہا ہے کہ برطانیہ جنوبی ایشیائی ملک کا پُرامن اور جمہوری مستقبل دیکھنا چاہتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران غیرمعمولی سطح پر تشدد اور المناک جانی نقصان دیکھا گیا ہے۔ اُنہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ عبوری حکومت کے تحت ملک میں امن کی بحالی کیلئے مل کر کام کریں۔ جناب لیمی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام گزشتہ چند ہفتوں کے حالات و واقعات کی اقوام متحدہ کی زیر قیادت مکمل اور آزادانہ تحقیقات کے مستحق ہیں۔×
Site Admin | August 6, 2024 3:21 PM