برطانوی وزیر خارجہ David Lammy سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وہ پہلے سرکاری دورے پر نئی دلّی پہنچے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جناب Lammy کا خیر مقدم کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب جیسوال نے کہا کہ اُن کے اِس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان جامع کلیدی شراکت داری مستحکم ہوگی اور بھارت اور برطانیہ کے درمیان رشتے اور زیادہ مضبوط ہوں گے۔ وہ جامع دفاعی شراکت داری کو مستحکم کرنے اور بھارت-برطانیہ آزادانہ تجارتی معاہدے FTA پر بات چیت کریں گے۔x
Site Admin | July 24, 2024 2:50 PM