ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 4, 2024 10:01 AM

printer

برطانیہ نے اپنے شہریوں کو، بنگلہ دیش میں دہشت گردانہ حملوں کے بڑے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے بنگلہ دیش کے سفر سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد  بنگلہ دیش میں حملوں کی کوشش کر سکتے ہیں۔ برطانیہ کے غیر ملکی، دولتِ مشترکہ اور ڈیولپمنٹ آفس، FCDO نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں غیر ملکی شہریوں کی بھیڑ بھاڑ والے علاقوں جیسے مذہبی مقامات اور سیاسی ریلیوں میں اندھا دھند دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ گروپوں نے اُن لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جن کے طرزِ زندگی کو وہ اِسلام کے مخالف سمجھتے ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق ملک میں اقلیتی مذہبی برادریوں اور پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔ اِن میں بڑے شہروں میں کیے گئے IED حملے بھی شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال کے بارے میں برطانیہ نے جولائی اور اگست میں کہا تھا کہ پورے بنگلہ دیش میں تشدد پھیل گیا ہے، جس کے نتیجے میں کئی جانیں تلف ہوئیں اور کئی لوگ زخمی ہوگئے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں