برطانیہ میں کروڑوں ووٹرز آج اہمیت کے حامل عام انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جس سے ملک کو نیا وزیراعظم ملے گا۔ ووٹنگ کا عمل بھارت کے معیاری وقت کے مطابق دن میں ساڑھے بارہ بجے سے شروع ہوگا اور کَل صبح ساڑھے تین بجے تک جاری رہے گا۔ ووٹنگ ختم ہونے کے فوراً بعد ملک کے اگلے وزیراعظم سے متعلق فیصلے کیلئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V-C Chirag Jha
مئی کے آخر میں برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے Downing Street کے باہر ایک بیان میں اچانک عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا تھا کیونکہ انکی کنزرویٹیو پارٹی کو حکومت چلانے میں مشکلات کا سامانا ہے۔ ملک میں اصل مقابلہ وزیراعظم سونک کی کنزرویٹیو پارٹی اور لیبر پارٹی کے ان کے حریف Sir Keir کے درمیان ہے۔ دونوں پارٹیوں نے پچھلے کچھ دنوں میں ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے، زبردست انتخابی مہم چلائی ہے۔ یہ انتخاب اہم ہے کیونکہ ووٹر ایک نئی حکومت کو منتخب کریں گے اور وزیراعظم رشی سوناک کے 20 ماہ کے عہدے کے بارے میں بھی اپنا فیصلہ دیں گے۔ سونک کی کنزوویٹیو پارٹی 2010 سے برطانیہ میں اقتدار میں ہے۔