July 4, 2024 2:33 PM

printer

برطانیہ میں نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کی غرض سے عام انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں

برطانیہ میں کروڑوں ووٹرز آج اہمیت کے حامل عام انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں،  ان انتخابات کے بعد ملک کو نیا وزیراعظم ملے گا۔ ووٹنگ کا عمل بھارت کے معیاری وقت کے مطابق دن میں ساڑھے بارہ بجے سے شروع ہوا اور کَل صبح ساڑھے تین بجے تک جاری رہے گا۔ ووٹنگ ختم ہونے کے فوراً بعد ملک کے اگلے وزیراعظم سے متعلق فیصلے کیلئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی۔مئی کے آخر میں برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے Downing Street کے باہر ایک بیان میں اچانک عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا کیونکہ انکی کنزرویٹیو پارٹی کو حکومت چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ملک میں اصل مقابلہ وزیراعظم سونک کی کنزرویٹیو پارٹی اور لیبر پارٹی کے ان کے حریف Sir Keir کے درمیان ہے۔دونوں پارٹیوں نے پچھلے کچھ دنوں میں ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے، زبردست انتخابی مہم چلائی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں