برطانیہ میں آج طوفان Darragh کے سبب ہوا کے تیز جھکّڑ چلنے اور دور دور تک اُس کے اثرات کے سبب ملک بھر میں ہزاروں گھر اندھیرے میں ڈوب گئے۔ برطانیہ کے موسمیات کے محکمے نے ریڈ وارننگ جاری کی ہے، جو الرٹ رہنے کی اُس کی اعلیٰ ترین سطح ہے اور اُس نے Wales اور ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ میں لوگوں سے گھروں میں ہی رہنے کو کہا ہے۔ ملک بھر میں ریل اور فضائی خدمات متاثر ہیں اور طوفان Darragh کی وجہ سے کھیل سے متعلق مختلف تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ Cardiff ہوائی اڈے نے آج سلامتی کے پیش نظر اپنا Runway بند کر دیا ہے۔آئر لینڈ میں طوفان Darragh کے سبب تقریباً چار لاکھ گھروں اور کاروباری اداروں میں بجلی گُل ہے، مختلف پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور ریل خدمات متاثر ہیں۔
Site Admin | December 7, 2024 9:35 PM
برطانیہ میں آج طوفان Darragh کے سبب ہوا کے تیز جھکّڑ چلنے اور دور دور تک اُس کے اثرات کے سبب ملک بھر میں ہزاروں گھر اندھیرے میں ڈوب گئے
