برطانوی مصنفہ Samantha Harvey کو اُن کے ناول Orbital کے لیے 2024 کا بوکر انعام ملا ہے۔ یہ پہلی کتاب ہے، جس کا موضوع خلا ہے۔ یہ ناول دنیا کو ایک الگ نظریے سے دیکھتا ہے اور یہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر خلا نوردوں کی ایک ٹیم پر مبنی ہے۔ یہ کتاب برطانیہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ہے۔
محترمہ ہاروے 2019 کے بعد سے یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔ اُنہیں انعام میں 50 ہزار پائونڈز ملیں گے۔ انہوں نے یہ انعام اُن لوگوں کے نام وقف کیا ہے، جو زمین کی بات اور امن کے لیے کام کرتے ہیں۔ کل شام لندن کے Old Billingsgate میں ایک تقریب کے دوران اس کا اعلان کیا گیا ہے۔ ë