ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 12, 2024 3:52 PM

printer

برسراقتدار اور اپوزیشن اَرکان کے درمیان مختلف معاملات پر بحث کے بعد لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مختلف معاملات پر رخنہ اندازی کا سلسلہ جاری رہا۔ شور شرابے کے درمیان لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دو پہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ برسراقتدار کے اراکین نے امریکہ میں قائم جورج Soros فاؤنڈیشن اور کانگریس رہنماؤں کے درمیان مبینہ رابطوں کا معاملہ اٹھایا۔ اس دوران اپوزیشن پارٹیوں نے ایک مخصوص کاروباری گروپ کے خلاف رشوت کے الزامات پر احتجاج کرتے ہوئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ لوک سبھا میں وقفہ صفر کے مکمل ہونے کے بعد کانگریس کی رکن پارلیمنٹ جوتی مَنی نے کاروباری گروپ کے خلاف رشوت کے الزامات کا معاملہ اٹھایا۔ اس کے جواب میں BJP کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے امریکہ میں قائم جورج Soros فاؤنڈیشن اور راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کے درمیان مبینہ سانٹھ گانٹھ کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اور اُن کے امریکہ کے دورے جورج Soros نے اسپاؤنسر کئے تھے۔ شور وغل کے درمیان ایوان کی کارروائی دوپہر ایک بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اس کے بعد جب ایوان کی کارروائی پھر شروع ہوئی تو شور شرابہ جاری رہا، جس کے سبب کارروائی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

راجیہ سبھا میں جب آج صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو صدر نشیں جگدیپ دھنکھڑ نے اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے پیش کئے گئے التوا کے نوٹس مسترد کردیئے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے اس پر اعتراض کیا اور ایوان میں نعرے بازی شروع کردی۔ ایوان کے رہنما جے پی نڈا نے کہا کہ التوا کے نوٹس منظور نہ کرنے کے حوالے سے صدر نشیں سے سوال نہیں کیا جاسکتا اور اُن کے فیصلے پر تنقید نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے اپوزیشن کے رہنما ملکا ارجن کھڑگے کی جانب سے پریس کانفرنس کرکے صدر نشیں سے سوال کئے جانے کی تنقید کی اور اس کی مذمت کی۔ انہوں نے اسے ایوان اور صدر نشین کی توہین قرار دیا۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پر صدر نشیں کے آئینی عہدے کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔ اس دوران اپوزیشن کے رہنما ملکا ارجن کھڑگے نے الزام لگایا کہ برسراقتدار ایوان کی توجہ بھٹکانے کی کوشش کررہی ہے۔ برسراقتدار اور اپوزیشن کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری رہا ہے، جس کے بعد صدر نشین نے کارروائی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں