August 24, 2024 9:47 PM

printer

برازیل کے وزیر خارجہ Mauro Veira، بھارت کے چار دن کے دورے پر کل نئی دلّی پہنچ رہے ہیں

برازیل کے وزیر خارجہ Mauro Veira، بھارت کے چار دن کے دورے پر کل نئی دلّی پہنچ رہے ہیں۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور برازیل کے وزیر خارجہ، منگل کے روز بھارت- برازیل مشترکہ کمیشن کی 9 ویں میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے، چونکہ اِس سال جی-20 کی صدارت کی ذمہ داری برازیل کے ہاتھ میں ہے، تو اِس تناظر میں دونوں وزراء خارجہ، اِس بارے میں بھی تبادلہئ خیال کریں گے کہ دونوں ممالک کس طرح جی-20 کے اُن اہم نتیجوں پر آگے قدم بڑھا سکتے ہیں، جو گزشتہ سال بھارت کی صدارت کے تحت سامنے آئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں