برازیل کے صدر Lula da Silva کو Brasilia میں اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گھر میں ایک حادثے میں اُن کے سر میں چوٹ لگ گئی ہے۔ اِس کے نتیجے میں انہوں نے برکس سربراہ میٹنگ میں شرکت کے لیے روس کا اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ برازیل کے صدر کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق جناب Lula da Silva اب Brasilia سے ہی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ برکس سربراہ میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ برازیل سرکار نے سوشل میڈیا پوسٹ پر یہ جانکاری بھی دی ہے کہ وزیر خارجہ Mauro Vieira برکس سربراہ میٹنگ میں برازیل کے وفد کی قیادت کریں گے۔
Site Admin | October 21, 2024 2:48 PM